ہر معاملے پر آپکے ساتھ ہیں لیکن ۔۔۔ نوازشریف کی وہ بات جسے آرمی چیف نے ماننے سے انکار کردیا، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی )معروف صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پانامہ کے معاملے پر نواز شریف کی بات ماننے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالتی معاملات عدالتوں میں ہی حل کیے جائیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہمیشہ نواز شریف سے کہا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں مگر پانامہ کے معاملے پر عدالتوں کا سامنا کریں۔محمد زبیر کو بھی یہی کہا گیا تھا کہ عدالتی معاملہ عدالتوں میں اور سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل کریں۔ارشاد بھٹی سے سوال کیا گیا کہ محمد زبیر کہتے ہیں کہ ہم آرمی چیف سے غیر جانبدار ہونے کا تقاضا کر رہے تھے،ان سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ عمران خان کی حکومت کی سپورٹ سے ہاتھ کھینچ لیں۔جس کا جواب دیتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ نواز شریف نے یہ بات اپنے دور حکومت میں راحیل شریف کو کہی تھی کہ وہ نیوٹرل ہو جائیں؟ فوج یہ تو نہیں کر سکتی کہ حکومت اسے کچھ کہے اور وہ انکار کر کے غیر جانبدار ہو جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں