لاہور (پی این آئی ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے دو میگا منصوبے’میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین‘کی مد میں پنجاب حکومت کو مجموعی طور پر 18 ارب روپے سالانہ کے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا ۔مذکورہ نقصان کے پیش نظر محکمہ خزانہ پنجاب شدید
پریشانی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے اور اس نے سوچ بیچار شروع کردی ہے کہ 18 ارب روپے کی رقم کو پورا کرنے کے لئے کیا کیا جائے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے لئے درد سر بننے والے مذکورہ دونوں میگا پراجیکٹس کی مد میں حکومت کو میٹروبس لاہور کی مد میں 1 ارب 13 کروڑ روپے سالانہ نقصان ہوگا جبکہ اورنج لائن ٹرین کے 4 ارب کے اخراجات کے مقابلے میں منصوبے کو صرف ایک ارب سے زائد موصول ہونگے اس طرح دونوں منصوبوں کی مد میں مجموعی طور پر 23 ارب روپے کے نقصان کے مقابلے میں حکومت کو صرف 5 ارب روپے کی آمدنی ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں