وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے یومِ سیاہ کے موقع پر اقوام عالم کو واضح پیغام پہنچا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج کے دن ہم کشمیری عوام کی مکمل حمایت کااعادہ کررہے ہیں۔73سال قبل بھارتی فورسزنے جموں وکشمیر پرزبردستی قبضہ کیا۔ہندوتوانظریے اوراکھنڈبھارت ڈیزائن کاامتزاج علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے

کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر اظہاریکجہتی کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ آج کے دن بھارت نے اپنی افواج غیر قانونی طریقے سے جموں و کشمیر میں داخل کرکے قبضہ جمایا۔انہوںنے کہا کہ جموں وکشمیرپر بھارت کاغیرقانونی قبضہ بین الاقوامی تنازع ہے،اس تنازع کاحل اقوام متحدہ کے چارٹراورسلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہے،سات دہائیوں سے جاری مظالم کے باوجودبھارت کشمیری عوام کاعزم توڑنے میں ناکام ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی،کشمیریوں کاماورائے عدالت قتل،آزادی اظہاررائے پرپابندیوں میں ملوث ہے۔جعلی مقابلوں،حراست میں تشدداوراموات،کشمیری قیادت کی نظربندیوں کی دنیاگواہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پیلٹ گنوں کااستعمال ،مکانات کونذرآتش کررہی ہے،بھارت ہرحربہ آزماکربھی خودارادیت کی جدوجہدختم کرنے میں ناکام ہے،بھارت کی یکطرفہ کارروائیاں آرایس ایس سے متاثرہندوتواسوچ کی عکاسی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں فوجی محاصرے اور5اگست کے یکطرفہ اقدام نے ہندوتوانظریہ بے نقاب کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو خطے کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش سے روکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازع کشمیر کے پرامن حل کے لیے کام کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close