38دن بعد بحال ہونیوالی پشاور بی آر ٹی بس پھر خراب

اسلام آباد(پی این آئی)ایک ماہ 8روز کے بعد دوبارہ بحال ہونے والی پشاور بی آر ٹی بس دوبارہ خراب ہوگئی۔بس حیات آباد فیز3 کے قریب خراب ہوئی،ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بس ٹیکنیکل فالٹ کے باعث خراب ہوئی، بس کے کلچ میں مسئلہ آیا ہے ،جلد مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔باقی بسیں روٹ پر چل رہی ہیں

۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی بس خراب ہوجائے تو اس کا متبادل موجود ہے،بس سروس گزشتہ روز ہی بحال ہوئی تھی ،یاد رہے پشاور بی آرٹی میں آئے روز آگ لگنے کا واقعات بڑھنے کے بعد بس سروس بند کردی گئی تھی ،چینی ماہرین کی جانب سے خرابی دور کرنے کے بعد بس سروس کل ہی بحال کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close