عیدمیلادالنبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان

کراچی (پی این آئی)سندھ حکومت نے عیدمیلادالنبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق 12 ربیع الاول(30اکتوبر) کو سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی، عیدمیلادالنبیﷺ پر چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔سندھ حکومت کی

جانب سے جاری کررہ نوٹیفکیشن کے مطابق 30 اکتوبر بروز جمعے کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔ دوسری جانب جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔ملک بھر میں مختلف شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا جبکہ ہر سو درودو سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔سرورکائنات حضرت محمد مصطفی ﷺ کی آمد آمد ہے، ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول ﷺ نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا رہے ہیں۔جشن عید میلادالنبی کے سلسے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہرائوں کو سبز پر چموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، ہر طرف خوشیوں کا سما ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں عید میلاد النبیؐ کے دن چھٹی ہو گئی اس حوالے باقدہ وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close