پاک فوج تمام مشکلات میں ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی، آرمی چیف کاپاکستانیوں کے نام پیغام

راولپنڈی(پی این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج تمام مشکلات میں ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان خیالات کا اظہارگوجرانوالہ اور مرالہ کے دورےکے موقع پر کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی

چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ کا دورہ کیا، کور کمانڈرز گوجرانوالہ سیّد عاصم منیر نے استقبال سپہ سالار نے جوانوں کو جنگی اور روایتی آپریشن کی تربیت کرتے ہوئے دیکھا اور بعد میں گوجرانوالہ کے قریب اور مرالہ ہیڈورکس میں مشقوں کا معائنہ بھی کیا، آرمی چیف نے شاندارجنگی تربیت اور فارمیشن کے معیار کو سراہا۔ اس دوران آرمی چیف کوآپریشنل، انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تربیت جنگی تیاریوں کو بڑھانے میں اہم کرداراداکرتی ہے۔ پاک فوج تمام مشکلات میں ہمیشہ قوم کی امیدوں پرپورااترے گی۔ ملکی دفاع کے لیے عظیم قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ گوجرانوالا کا بھی دورہ کیا اور انہیں مریضوں کے بہتر علاج کے لیے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور قیمتی جانیں بچانے پر آرمی میڈیکل کور کی تعریف کی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے چھمب سیکٹر کا دورہ بھی کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close