کورونا وباء کی دوسری لہر، پاکستان میں 24 گھنٹے میں کتنا جانی نقصان ہوا؟ دوبارہ لاک ڈاؤن کب ہو گا؟ جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا وباء کی دوسری لہر، پاکستان میں 24 گھنٹے میں کتنا جانی نقصان ہوا؟ دوبارہ لاک ڈاؤن کب ہو گا؟ جانیئے، پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے کل جاری ہونے والے بیان

سے خدشات سر اٹھانے لگے ہیں کہ کیا ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ ہونے جا رہا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے مزید 10 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ 736 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار 642 ہوگئی ہے جو بتدریج بڑھ رہی ہے۔خیال رہے بدھ کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے قائم این سی او سی نے کہا تھا کہ ایس او پیز پر عمل نہیں کیا گیا تو ملک میں پھر سے لاک ڈاؤن اور انڈسٹریز کو بند کرنا پڑسکتا ہے۔این سی او سی نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شادی ہالز، بازار، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ضابطہ کار کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ملک میں ایک بار پھر کورونا سے اموات میں تیزی آرہی ہے اور گذشتہ روز اس عالمی وبا سے پاکستان میں 19 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ تقریباً ڈھائی ماہ بعد ایک روز کے دوران کورونا سے یہ سب زیادہ اموات تھیں۔اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ ملک میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 25 ہزار 480 ہوگئی ہے۔ 10 مزید ہلاکتوں کے ساتھ ملک میں کورونا سے اموات کی کل تعداد چھ ہزار 702 ہے۔کورونا میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ نو ہزار 136 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 42 ہزار 641 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ اموات کی تعداد دو ہزار 590 ہے۔پنجاب میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ دو ہزار 107 جب کہ ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار 323 ہے۔خیبر پختونخوا میں کورونا سے ایک ہزار 266 افراد ہلاک جب کہ 38 ہزار 810 افراد متاثر ہوئے ہیں۔بلوچستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 15 ہزار 738 اور ہلاکتیں 148 ہوئی ہیں۔ گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد چار ہزار 107 اور ہلاکتوں کی تعداد 90 ہے۔پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اب تک تین ہزار 639 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 84 ہے۔اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 18 ہزار 438 اور 201 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close