افسوسناک واقعہ، 3 افراد جان سے گئے، امدادی کارروائیاں جاری

کراچی(پی این آئی)افسوسناک واقعہ، 3 افراد جان سے گئے، امدادی کارروائیاں جاری، کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 اللہ نور اپارٹمنٹ میں دھماکہ ہوا۔ ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جن میں سے 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق

دھماکے سے رہائشی عمارت کا ایک حصہ گرگیا۔ دھماکا 4 منزلہ عمارت کے پہلے فلور پر ہوا۔ دھماکے سے متعدد فلیٹس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔ 4 منزلہ عمارت میں 105 فلیٹس ہیں۔گراؤنڈ فلور پر بینک اور 2 فلیٹس بھی دھماکے سے تباہ ہوئے۔رینجرز، پولیس، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ملبہ ہٹانے کیلئے بھاری مشینری طلب کرلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے مسکن چورنگی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ مراد علی شاہ نے زخمیوں کیلئے فوری طبی امداد کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close