پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی اور بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کی بہتری کی آگہی دے دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی اور بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کی بہتری کی آگہی دے دی، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے

کہ پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی اور بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کے ساتھ کرنٹ اکاوَنٹ پہلی سہ ماہی کے لیے 792 ملین ڈالر سرپلس ہو گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران ایک ہزار 492 ملین ڈالر خسارے کا سامنا تھا تاہم گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات 29 فیصد بڑھیں اور ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close