کراچی(پی این آئی)سندھ کے محکمہ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) مشتاق مہر سمیت کئی افسران نے ایک ساتھ دو ماہ کی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری کے واقعے کے بعد پولیس فورس میں مایوسی پیدا ہوئی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چھٹی پر
جانے جانے والوں میں آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس اور متعدد ڈی آئی جیز شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ تمام افسران نے چھٹیوں کے لیے درخواستیں تیار کرلیں، درخواستیں حکومت سندھ کو ارسال کی جارہی ہیں۔اس حوالے سے ذرائع نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے اپنی درخواست بھی دے دی۔ادھر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے یہ موقف اپنایا ہے کہ اعلیٰ پولیس افسران کی بے عزتی کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں