جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت پوری ہونے سے قبل نئے آرمی چیف کا انتخاب کرلیا گیا،تہلکہ خیز دعویٰ ،ممکنہ نام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)آئندہ دنوں میں وزیر اعظم اداروں میں بھی بڑی اہم تبدیلیاں کرنیوالے ہیں جس کیلئے افواج پاکستان میں بھی بڑی تبدیلیوں کی باز گشت ایوان وزیر اعظم میں سنائی دے رہی ہے۔معروف تجزیہ کار جاوید اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن کی مدت پوری ہونے سے قبل ان کی جگہ نئے سپہ سالار کا انتخا ب کر لیا گیا ہے۔

جس کیلئے وزیر اعظم کے قریبی حلقے ڈی جی آئی ایس آئی جنر ل فیض حمید کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں اگر یہ بات درست ہے تو پھر جنرل فیض حمید کو آرمی چیف بننے کیلئے کسی کور کا ہیڈ یعنی کور کمانڈر رہنا ہو گا۔جس کیلئے آئندہ دنوں میں جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی سے ہٹا کر کور کمانڈر لاہور یا راولپنڈی لگایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close