دل تو چاہتا ہے کہ نواز شریف آپ کے درمیان آکر بیٹھے اور آپ سے کہے کہ مجھے اپنے دل کا حال سناؤ، سابق وزیراعظم نواز شریف کا گوجرانوالہ جلسے سے خطاب

لندن / گوجرانوالہ (پی این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کا گوجرانوالہ کے عوام کے ساتھ بڑا گہرا رشتہ ہے، گوجرانوالہ کے لوگوں نے انہیں ہمیشہ محبت دی لیکن آج تو انہوں نے کمال کردیا ہے۔پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شرکا سے سوال کیا کہ ” آپ کو

معلوم ہے کہ میرا آپ کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟”۔ اس سوال کا خود ہی جواب دیتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ میرا آپ کے ساتھ بڑا گہرا رشتہ ہے، کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ میری آواز آپ تک نہ پہنچے اور آپ کی آواز مجھ تک نہ پہنچے لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہیں گے کیونکہ میرا آپ کے ساتھ بڑا گہر اور انمول رشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی گوجرانوالہ آیا آپ لوگوں نے بڑی محبت دی، آج تو گوجرانوالہ نے کمال کردیا ہے، میں اس محبت کی گرمائش ہزاروں میل دور محسوس کر رہا ہوں، گوجرانوالہ نے ہمیشہ نواز شریف کے ساتھ والہانہ محبت کی ہے، آپ کو معلوم ہے کہ تین سال کے بعد آج سے مخاطب ہورہا ہوں، ان تین سالوں میں بہت کچھ بدل گیا، میں جن چہروں کو ہنستا مسکراتا چھوڑ کر گیا تھا وہ چہرے آج مجھے اداس نظر آرہے ہیں۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپنی ماؤں بہنوں، بیٹیوں کے چہروں پر پھیلی ہوئی پریشانی دیکھ کر بہت دکھی ہورہا ہوں، کیا بتاؤں دل تو چاہتا ہے کہ نواز شریف آپ کے درمیان آکر بیٹھے اور آپ سے کہے کہ مجھے اپنے دل کا حال سناؤ، کچھ میری سنو کچھ اپنی سناؤ اور آپ سے پوچھوں کہ وہ چمکتے دمکتے چہرے جو میں چھوڑ کر آیا تھا ان کی رونقیں کہاں چلی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close