شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملہ، کیپٹن سمیت 6 اہلکار وطن پر قربان، رزمک کے قریب جوانوں کے قافلے کو سڑک کنارے نصب ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا

راولپنڈی (این این آئی)شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فوجی قافلے پر حملے کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابقدہشت گردوں نے رزمک کے قریب فورسز کے قافلے کو سڑک کنارے نصب ڈیوائس سے نشانہ بنایا،

حملے میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، 37 سالہ نائب صوبیدار ریاض احمد، 44 سالہ نائب صوبیدار شکیل آزاد، 36 سالہ حوالدار یونس، 37 سالہ نائیک محمد ندیم اور 30 سالہ لانس نائیک عصمت اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close