پاک فوج کا بڑا اعزاز، عالمی ملٹری ڈرل مقابلے میں مدمقابل ٹیموں کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل جیت لیا

راولپنڈی(پی این آئی)پاک فوج نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کر دیا ، بین الاقوامی ملٹری ڈرل مقابلہ تیسری بار جیت لیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج نے مدمقابل ٹیموں کو شکست دے کر تیسری بار پیس اسٹکنگ مقابلے جیتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق

مقابلے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ہوئے۔ پاک فوج نے مسلسل تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔لندن (آن لائن) پاکستان نے تیسری بار برطانیہ میں منعقدہ پیس سٹکنگ مقابلہ جیت لیا۔پاک آرمی کی ٹیم نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں منعقدہ مقابلہ جیت کر مسلسل تیسرے سال مقابلے کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ برطانیہ پاک آرمی کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے اپنی مسلح افواج کے اعلی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور مہارتوں کو سراہا یا ہے ۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close