انشاء اللہ ،دسمبر کا مہینے حکومت نہیں دیکھے گی ، مولانا فضل الرحمان کیا کرنے جارہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کیخلاف طبل جنگ بجا دیا

چارسدہ(پی این آئی ) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کیخلاف تحریک آخری حد پہنچے گی اور انشاء اللہ ان کو دسمبر نہیں دیکھنے دیں گے۔جمعیت علما اسلام (ف) اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے

چارسدہ میں جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ دھاندلی حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا ہے اور سب کا اتفاق ہے کہ ان حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے، عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، تمہاری کرسی کی کوئی حیثیت نہیں، تمہاری حکمرانی کو ہم مسترد کرتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ سے عوام کا سمندر اٹھے گا، پی ڈی ایم کے تحت ملک میں مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے، انشاءاللہ ان کو دسمبرکا مہینہ دیکھنا نصیب نہیں ہو گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close