پاکستان بھاری اکثریت میں ووٹ لے کر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا ، پاکستانیوں کیلئےبڑی خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان نے ایک اور اہم سفارتی کامیابی حاصل کرلی ہے اور بھاری اکثریت سے آئندہ 3 سال کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کارکن منتخب ہوگیا۔پاکستان نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ریکارڈ ووٹ حاصل کیے اور پاکستان 193 میں سے 169 ووٹ لینے میں کامیاب ہوا۔پاکستان نے

ایشیاء پیسیفک ریجن میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کثیر تعداد میں ووٹ ملنا عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی فورمز پر انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے آواز بلند کی، انسانی حقوق کونسل، اقوام متحدہ کا ایک انتہائی اہم فورم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں