8 سے 10 دن میں دو بڑی چوریاں سامنے آنے کیلئے تیار ایک چوری کی مالیت کتنی ہے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی ) مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ 8 سے 10 دن میں دو بڑی چوریاں سامنے آنے والی ہیں ‘قوم حیران ہو جائے گی کس قدر بڑی واردات کی گئی ہے۔ایک چوری 25 ارب روپے تک کی بھی کی گئی ہے‘نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے

رابطے جاری ہیں۔ایکسٹراڈیشن پر متعلقہ حکام سے رابطے جلد منظر عام پر آ جائیں گے۔ ایک انٹرویو میں ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے 3 مراحل میں کام ہو رہا ہے۔حکومت کی جانب سے باضابطہ درخواست کی گئی ہے،اسی ماہ ہندوستان کے ایک اور ٹیکس چور کی ایکسٹرڈیشن کاعمل مکمل ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close