اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے این سی او سی کو کورونا کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز بڑھے تو اسکولز، شادی ہالز اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ وفاقی وزیر مراد سعید نے ندیم بابر اور عمر ایوب
پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں فیصلے کچھ ہوتے ہیں اور بجلی گیس میں ریلیف نہیں ملتا، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے ذمہ دار آپ لوگ ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت نے وزراء کو ادویات پر بریفنگ دی تو وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ادویات مہنگی ہونے کی وجہ سے لوگوں کی باتیں سننا پڑتی ہیں۔ وزیراعظم کی کابینہ ارکان کو مہنگائی میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیر اطلاعات کو اپنی میڈیا کی مضبوط ٹیم بنانے کا مشورہ دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں