کمر دردکیلئے گھر سے سپیشل ’چیئر‘ منگوائی تھی ،نیب نے وہ عمران خان کے حکم پر واپس لے لی، شہبازشریف عدالت میں پھٹ پڑے

لاہور(آئی این پی ) منی لانڈرنگ ریفرنس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ نیب حکام نے شہباز شریف کا مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کیخلاف

منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ لیگی رہنما شہباز شریف نے کہا عدالت نے گزشتہ سماعت پر کھانے سے متعلق قابل ستائش حکم دیا، جج صاحب سب کو علم ہے مجھے کمر کی تکلیف ہے، کمر درد کے باعث گھر سے منگوائی کرسی نیب نے واپس لے لی، عمران خان اور شہزاد اکبر کے حکم پر نیب نے کرسی واپس لی، عام کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا اور کھانا کھاتا ہوں۔ شہباز شریف نے کہا کمر درد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ نیب والوں کو قانون کے مطابق حکم دیا جائے۔ جس پر فاضل جج نے کہا آپ درخواست لکھ کر دیں، تفصیلی حکم عدالت جاری کر دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close