لاہور(پی این آئی)عدالت نے موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔کرائمز انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) ماڈل ٹاؤن کی ٹیم نے موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا جس کی
سربراہی ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کررہے تھے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی جس میں پولیس نے کیس کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔عدالت نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد ملزم عابد ملہی کو شناخت پریڈ کیلئے 14 روز کیلئےجیل بھیج دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں