میرا سافٹ ویئر صرف قدرت تبدیل کرسکتی ہے مولانا فضل الرحمن باتوں باتوں میں بہت کچھ کہہ گئے

اسلام آباد(پی این آئی)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ میرا سافٹ ویئر صرف قدرت تبدیل کرسکتی ہے۔ کسی اور میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ میرا سافٹ ویئر تبدل کرسکے۔ میں خود ری ایکشن نہیں دیتا بلکہ میرا عمل ری ایکشن ہوتا ہے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی ادارے سے محاذ آرائی ہر گز نہیں چاہتے۔مولانا فضل الرحمن

کا کہنا تھا کہ حالات اور معاملات کو درست کرنے میں جتنی تاخیر ہوگی اس کی تلافی میں اتنا ہی بڑا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔دریں اثنا پارٹی رہنمائوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت اب چند مہینوں کی مہمان ہے، اپوزیشن کے رہنمائوں پر بغاوت کے جھوٹے مقدمات شرمناک اقدام ہے، ہم غداری اور بغاوت کے مقدمات سے ڈرنے والے نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close