عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی کے عہدے سے دستبردار وزیراعظم نے درخواست منظور کرلی، اب یہ عہدہ کون سنبھالے گا ؟ممکنہ نام سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔اپنے ایک ٹوئیٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم سے معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ واپس لینے کی درخواست کی جو انہوں نے

منظور کر لی۔اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ان کے سابق معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا نے ملاقات کی۔ یہ بات پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں بتائی گئی، ممکنہ طور پر یوسف بیگ مرزا یہ عہدہ سنبھال سکتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close