مبارک گھڑی آ گئی، عمرہ کی ادائیگی کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئیں، اشارہ ملتے ہی ٹور آپریٹرز متحرک ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی) یکم نومبر کو غیر ملکی زائرین کو عمرہ کی اجازت ملنے کے سعودی حکومت کے متوقع اعلان کے باعث پاکستان کے حج و عمرہ ٹور آپریٹرز نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ حج و عمرہ ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرز کی جانب سے نہ صرف ٹکٹوں کی پیشگی بکنگ کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں

بلکہ انھوں نے عمرہ کے حوالے سے تشہیر بھی شروع کر دی ہے۔ ٹور آپریٹرز کے مطابق ان تیاریوں کا مقصد پاکستانی زائرین کو سعودی حکومت کے طے کردہ ایس او پیز کے مطابق عمرہ کی ادائیگی کے لیے تیار کرنا ہے۔ حج و عمرہ ٹور آپریٹرز نے سعودی حکومت اور مقامی عمرہ کمپنیوں کے ساتھ رابطے شروع کر دیے ہیں۔ ان رابطوں کے نتیجے میں عمرہ کے حوالے سے باہمی معاہدے کیے جائیں گے اور نئی فیسوں کا تعین کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نئی پالیسی کے ساتھ ہی پاکستان میں سعودی سفارت خانہ ان معاہدوں کی تصدیق کرے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close