سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق ہسپتال سے تشویشناک خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں پر ان کے میڈیکل چیک اپ اور ضروری طبی ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں۔ ٹویٹر پر پاکستان پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹ پر پیغام شیئر کیا گیا ہے کہ سابق صدر

پاکستان آصف علی زرداری کو ناسازی طبعیت کی وجہ سے اتوار کی شام ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں طبی عملہ ان کا میڈیکل چیک اپ کررہا ہے جبکہ ضروری طبی ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close