کورونا وائرس کے پھیلائو کا خدشہ ، اسلام آباد میں 2اسکولز، 32 ریسٹورنٹس اور 47 دکانیں سیل

اسلام آباد (پی این آئی ) اسلام آباد میں کورونا پھیلنے کے خدشات کے سبب تین سیکٹرز کی مختلف گلیاں سیل کر دی گئیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو اسکول، 32 ریسٹورنٹس اور47 دکانیں سیل کر دی گئیں۔اسلام آباد کے تین سیکٹروں میں سمارٹ لاک ڈئاون لگا دیا گیا،

سیکٹر جی 10/4 ، گلی نمبر 38 ،44 ،45 ،46 ،47 اور 48 کو سیل کر دیا گیا،۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مراسلے کے مطابق سیکٹر آئی 8/2 کی گلی نمبر 25 اور 29 کو سیل کیا گیا ہے جبکہ سیکٹر جی 9/ 4 کی 85، 89 نمبرگلیاں بھی سیل کی گئی ہیں، ان علاقوں سے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں، بروقت لاک ڈاون سے کورونا کیسز کے پھیلاو میں کمی لائی جا سکتی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے، سیکٹر جی 11 ٹو اور جی 7 تھری کے دو سکولز سیل کر دئیے۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے 32 ریسٹورینٹس کو سیل کیا گیا، خلاف ورزی کرنے والی 47 دُکانیں اور ایک ورکشاپ بھی سیل کی گئی ہیں۔ 17 شادی ہالز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ مختلف کاروباری مراکز کو 78 ہزار روپیہ جرمانہ عائد کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close