تحریک انصاف کے وفاقی وزیر نے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی دعوت دی تھی ، اس وزیر کو کس کس کی حمایت حاصل تھی ؟خواجہ آصف کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے وفاقی وزیر نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی دعوت دی تھی۔ خواجہ آصف کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کوئی ان سے پوچھے کہ وہ کونسا وزیر تھا جس نے لندن میں ٹیلی فون کیا تھا۔ روزنامہ جنگ میں شائع فخر درانی کی

خبر کے مطابق ن لیگ کے رہنما خواجہ محمد آصف نے اسی بات کی تصدیق کی ہے جو تین ماہ قبل انصار عباسی نے کی تھی کہ پی ٹی آئی کے ایک موجودہ وفاقی وزیر نے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو مدعو کیا تھا تاکہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاسکیں۔ ٹوئٹر پر ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے ایک وفاقی وزیر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما نے ن لیگ کی قیادت سے کچھ عرصہ قبل لندن میں رابطہ کیا تھا۔ خواجہ آصف کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کوئی ان سے پوچھے کہ وہ کونسا وزیر تھا جس نے لندن میں ٹیلی فون کیا تھا اور کہا تھا کہ اسے 11-12 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close