اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے عوام کو انٹرنیٹ تک رسائی آسان بنانے کے ساتھ ڈیجیٹل لٹریسی کو قومی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے فیس بک کی سی او او مس شیرل سین برگ کی ملاقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے نوجوان نسل
تک انٹرنیٹ کی باآسانی رسائی یقینی بنانے کا پلان ترتیب دے دیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہا حکومت نے ’ڈیجیٹل پاکستان‘ بنانے کے لیے انٹرنیٹ سے متعلق تعلیم عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈیجیٹل لٹریسی کو بطور مضمون تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ سال کے آغاز میں ڈیجیٹل لٹریسی پاکستان کے تعلیمی نصاب کا حصہ ہو گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی وزارت تعلیم باہمی مشاورت سے مزید معاملات طے کریں گی ، قومی نصاب ونگ کو بھی اس ضمن میں اہم ہدف سونپا جائے گا۔ذرائع کے مطابق موبائل صارفین کو انٹرنیٹ، فیس بک جیسی ایپ کے استعمال کی تربیت دی جائے گی، فیس بک کم پڑھے لکھے شہریوں کیلئے مقامی زبان ایپ متعارف کرائے گا۔ذرائع کے مطابق فیک نیوز کی نشاندہی کے لیے بھی ڈیجیٹل لٹریسی کی تربیت پروگرام کا حصہ ہو گی اور فیس بک ڈیجیٹل لٹریسی میں پاکستان کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سے نئی نسل کو روزگار کی فراہمی اور غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں