آج 8 اکتوبر کو زلزلے کی برسی کے موقع پر پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی، مرکز کہاں تھا؟ تفصیل جانیئے

سوات(پی این آئی)آج 8 اکتوبر کو زلزلے کی برسی کے موقع پر پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی، مرکز کہاں تھا؟ تفصیل جانیئے، خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اوراس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اوراس کے گردونواح میں محسوس کی گئے زلزلے کی

شدت ریکٹر اسکیل پر4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور زلزلے کی گہرائی 100 کلو میٹر تھی۔زلزلے کے باعث لوگ خوفزدو ہوکرگھروں، دکانوں اوردفاتر سے باہر نکل آئے اورکلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔گزشتہ تین ماہ کے دوران زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں تاہم ریکٹراسکیل پرزلزلوں کی شدت 4 اور5 کے درمیان تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں