پہلے تاریخ اور اب مقام تبدیل، پی ڈی ایم کااجلاس18 اکتوبر کو کوئٹہ کی بجائے اب کہاں ہو گا؟گوجرانوالہ ،کوئٹہ ، پشاور ، ملتان اور لاہور میں جلسوں کی تاریخوں کا علان کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات کے بعد پی ڈی ایم نے اٹھارہ اکتوبر کو کوئٹہ کی بجائے کراچی میں منعقد کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر کو پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات کے بعد پی ڈی ایم نے پہلا جلسہ کوئٹہ کی بجائے کراچی میں کر

نے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اٹھارہ اکتوبر کراچی میں ہونے والے جلسے کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کریگی۔ اجلاس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل اور راجہ پرویز اشرف سینئر نائب صدر نامزد کئے گئے۔ اجلاس میں مشاورت کے مطابق کراچی کے بعد دوسرا جلسہ 25اکتوبر کو کوئٹہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے بتایاکہ اتفاق رائے سے پی ڈی ایم کے سینئر نائب صدر راجا پرویز اشرف جبکہ سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ سیکرٹری اطلاعات میاں افتخار ہونگے۔ احسن اقبال نے جلسوں کے شیڈول بارے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ 16 اکتوبر گوجرانولہ، 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ کوئٹہ میں 25 اکتوبر کو عظیم الشان جلسہ ہوگا ،22 نومبر کو پشاور، 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ 13 دسمبر کو سب سے بڑا جلسہ لاہور میں ہوگا ۔ احسن اقبال نے کہاکہ جلسہ کے بعد اس جعلی سیٹ اپ کی گنجائش مکمل ختم کی جائیگی اور عوام فیصلہ سنادیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جو بغاوت کے مقدمے بنائے گئے ہیں ان کی بھی مذمت کی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے خلاف مقدمہ قائم کرکے کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی نے کہاکہ ہمارا مقصد صرف عوام کو ریلیف دینا ہے ،جو حکومت آج موجود ہے وہ سلیکٹڈ ہے جس نے معیشت کو تباہ کردیا ،ہم ملک کے عوام ریلیف دینگے ، ہم امانت میں خیانت کی اجازت نہیں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close