گوجرانوالہ(پی این آئی)نواز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی،راجہ ظفر الحق، رانا ثناللہ سمیت درجنوں ن لیگی رہنماؤں کے خلاف مجرمانہ سازش کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مسابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مجرمانہ سارش کا مقدمہ درج کرادیا گیا۔مقدمہ شہری بدر رشید کی جانب سے لاہورکے علاقے تھانہ شاہدرہ
میں پاکستان پینل کوڈ کی مجرمانہ سازش کی دفعات کے تحت درج کرایا گیا جس میں 40 سے زائد لیگی رہنما نامزدہیں۔مقدمے میں مریم نواز،شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال،رانا ثناءاللہ،راجہ ظفرالحق، ایاز صادق ،خرم دستگیر، اقبال ظفر جھگڑا، پرویز رشید، مفتاح اسماعیل، محمد زبیر، مریم اورنگزیب، عطااللہ تارڑ، برجیس طاہر ، عظمیٰ بخاری، شائستہ پرویز، سائرہ افضل تارڑ اور دانیال عزیز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔بدررشید کی جانب سے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مر یم نواز اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماو¿ں کا نواز شریف کی تقاریر کی تائید اور حمایت کرناقانون کی گرفت کے زمرے میں آتا ہے۔ نواز شریف نے لندن میں پاکستان کے مقتدر اداروں کو بدنام کرنے کے لئے اشتعال انگیز تقاریر کیں، نواز شریف نے تقاریر میں دشمن ملک بھارت کی پالیسی کی تائید کی۔نواز شریف بیرون ملک بیٹھ کر سازش کے تحت پاکستان اور ریاستی اداروں کو بدنام کر رہے ہیں، پاکستان کے قوانین کسی سزا یافتہ مجرم کو اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیتے، پاکستانی قوانین اجازت نہیں دیتے کہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی عوام کو افواج اور حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسایا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں