اپوزیشن جماعتیں ایک بار پھر جے یو آئی کے جھنڈے تلے اکٹھی ہو گئیں، مولانا فضل الرحمٰن کو اپوزیشن اتحادی تحریک کا سربراہ بنا نے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) جے یو آئی (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہ مقرر کردیاگیاہے۔ ہفتہ کو پاکستان ڈیموکریٹک مومینٹ کا ویڈیو لنک اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں(ن) لیگ قائد نوازشریف،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل

الرحمان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل اور دیگر جماعتوں کے سربراہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے متفقہ طور پر جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہ مقرر کیاگیا۔(ن )لیگ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کا نام پی ڈی ایم سربراہ کے لیے تجویز کیاگیاتھا۔اجلاس کے آخر میں مولانا فضل الرحمن نے دعائی کروائی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں