پی ٹی آئی حکومت کے ذمہ دار ترین وزیر نے اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کی کھلی پیش کش کر دی، آپ آئیں ہمارے دروازے کھلے ہیں

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی حکومت کے ذمہ دار ترین وزیر نے اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کی کھلی پیش کش کر دی، آپ آئیں ہمارے دروازے کھلے ہیں۔وفاقی وزیر اسد عمر نے حزب اختلاف کی جماعتوں کو مل کر بات کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیش کل آجائے، ہمارے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن سے اُن کی چوری کے سوا ہر معاملے پر بات کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس سے ملنا چاہے، آجائے میٹنگ کروا دیتے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن توانائی، معیشت کی بہتری پر بات کرناچاہتی ہے تو ہم تیار ہیں، اپوزیشن مہنگائی کو کم کرنے کے لیے بات کرناچاہتی ہے تو ہم تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی چوری بچانے کے علاوہ کسی اور چیز پر بات کرنے کو تیار نہیں، اپوزیشن ہمارے ساتھ ایک ماہ پہلے تو بیٹھ کر بات کررہی تھی، ایک ماہ میں کیا ہوگیا؟اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف پر بلیک میل کرنے کی کوشش کی، اپوزیشن اپنی چوری بچانے کے لیے سڑکوں پرآنا چاہتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کو نیب نےجیلوں میں بھیجا، شہباز شریف کے ایک دو کیس نئے ہیں باقی انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف بنائے تھے۔اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن کو امید تھی کہ شاید انہیں این آر او مل جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close