بڑی خبر آ گئی، اپوزیشن لیڈر بہن بھائی کو حراست میں لے لیا گیا، زیادتی کا شکار لڑکی سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے

اتر پردیش(پی این آئی) اپوزیشن لیڈر بہن بھائی کو حراست میں لے لیا گیا، زیادتی کا شکار لڑکی سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے۔دلت برادری سے تعلق رکھنے والی اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی سے ملاقات کے لیے جانے والے کانگریس رہنماؤں راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے

مطابق ریاست اتر پردیش میں پولیس نے راہول گاندھی اوران کی بہن پریانکا گاندھی کو گرفتار کرلیا جس کے دوران پولیس اور کانگریس کے کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔کانگریس کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی یوپی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی 19 سالہ دلت لڑکی کے اہل خانہ سے ملنے جا رہے تھے جہاں پولیس نے انہیں جبری طور پر حراست میں لے لیا۔دوسری جانب پولیس آفیسر منوج ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی گرفتاری 4 سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے کی ممانعت کی خلاف ورزی پر عمل میں لائی گئی ہے۔ رہنماؤں نے کورونا ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی کی۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close