لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کا مرکزی ملزم عابد علی ملہی پھر پولیس کے ہاتھوں سےنکل گیا،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بھاری نفری تعینات کر دی، ملزم کے بچ نکلنے کے راستے بند

اسلام آباد (پی این آئی )لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی ایک مرتبہ پھر پولیس کو چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاہے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے کیس کو 24 روز ہو چکے ہیں تاہم پولیس کیس کے مرکزی ملزم عابد علی تاحال چھلاوا بنا ہوا ہے ۔ تاہم پولیس نے اطلاعات کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے

ننکانہ صاحب میں چھاپہ مارا ہے لیکن وہ اس بار بھی اسے پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے ۔ ملزم عابد ملہی اپنی سالی سے ملنے کیلئے ننکانہ صاحب پہنچا تھا ،محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس کے پہنچتےہی ملزم کو پتہ چل گیا اور وہ قبرستان کے راستے فرار ہو ا ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اور بھاری نفری تعینات کر دی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close