لاہور(پی این آئی)توشہ خانہ ریفرنس، احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات جاری کر دیے، احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات جاری کر دیے۔احتساب عدالت نے نواز شریف کی اثاثیں اور جائیداد ضبط کرنے کے
لیے نیب سے ریکارڈ طلب کیا تھا جو اب نیب کی جانب سے پیش کر دیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کے نام پر لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی شامل ہے، پراپرٹیز، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔نیب کی جانب سے لاہور کے نجی بینک میں نواز شریف کے نام پر ملکی و غیر ملکی رقوم کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ نیب رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مری میں بھی نواز شریف کے نام پر جگہ ہے جب کہ شیخوپورہ میں بھی 102 کنال زرعی اراضی سابق وزیراعظم کے نام پر ہے۔احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات بھی جاری کر دیے۔عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں