نوازشریف کا رویہ انتہائی شرمناک ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)نوازشریف کا رویہ انتہائی شرمناک ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کر دی۔العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت

کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ نوازشریف کا رویہ انتہائی شرمناک ہے، درخواست گزار (نوازشریف) ہنستا ہو گا کیسے سارے نظام کو دھوکا دے کر چلا گیا، نواز شریف کا بیرون ملک جانا پورے نظام کی تضحیک ہے، آئندہ ایسا نہ ہو، حکومت کو بھی خیال کرنا ہوگا۔ عدالت میں رپورٹ جمع کروائی گئی کہ نوازشریف نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کر دیا جس پر وارنٹ کی تعمیل کیلئے جانے والے افسران کے بیانات قلمبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عدالت نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت بھی 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close