اکتوبر کا آغاز، وزیراعظم نے عوام بڑی خوشخبری سنادی ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی حکومت کا کل یکم اکتوبر سے 15دن کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ ، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیز ل کی قیمت میں 2روپے 40پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا گیا،یاد رہے کہ اوگرا نے یکم اکتوبرسے حکومت کو پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی تھی۔ اوگرا نے اپنی سمری میں بتایا کہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کے پیش نظر پٹرولیم قیمتوں میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے۔لیکن وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار، ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 2روپے 40پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close