مولانا فضل الرحمان پر مالی بدعنوانیوں کے الزامات ہیں ، جواب سے مطمئن نہ ہونے پر گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے ، نیب ذرائع نے اندر کی بات بتا دی

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو اٰئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مؤقف لینے کیلئے انہیں بلایا جائیگا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف نیب خیبر پختونخوا میں انکوائری جاری ہے اور ان کا

مؤقف لینے کیلئے قانون کے مطابق انہیں نیب خیبرپختونخوا کے دفتر بلایا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر یکم اکتوبر کو طلب کیا ۔نیب ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان پر مالی بدعنوانیوں کے الزامات ہیں اور مولانا فضل الرحمان کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ جواب سے مطمئن نہ ہونے پر گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 1995 میں بھی مجھ پر جائیدادوں کا الزام لگایاگیا، اب پھر لگادیا تاہم ڈنکے کی چوٹ پر کہتے ہیں یہ سلیکٹڈ حکومت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں