وفاقی حکومت کا ملک بھر کے تمام پرائمری سکول 30 ستمبر سے کھولنے کااعلان

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تمام پرائمری سکولز کو بروز بدھ مورخہ 30 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے

میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ متفقہ فیصلہ کیا ہے پرائمری سکولز میں 30 ستمبر سے کلاسز کا آغاز ہوگا۔ این سی او سی میں آج تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی نیو کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔ فیصلہ سازی میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ پرائمری سکولز میں ایس او پیز کے ساتھ کلاسز شروع ہوں گی۔ تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد کورونا کے 0.8 فیصد کیسز سامنے آئے۔انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ والدین کو یقین دلاتے ہیں کہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔دوسری جانب 7مہینے بعد پرائمری سکولز کل سے کھل جائینگے سکولوں کے کھولنے پر والدین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ کے باوجود پرائمری سکولز کل سے کھل رہے ہیں مڈل، ہائی، ہائیر سکینڈری سکولوں میں تعلیمی سرگیاں بحال ہونے کے بعد کل سے پشاور سمیت صوبے بھر کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں پرائمری سکول کھل جائینگے۔ سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں کرونا ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے والدین نے کرونا وائرس کے باعث پرائمری سکولوں کے کھولنے پر تحفظات کاا ظہار کیا ہے کرونا وائرس کے باعث سات مہینے بعد کھلنے والے سکولوں کے حوالے سے والدین کو آگاہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close