پنڈدادنخان (پی این آئی ) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق امیدوار حلقہ این اے 67 طاہر آصف چوہدری پولیس حراست میں جاں بحق ہوگئے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے جہلم میں سابق تحصیل ناظم طاہر آصف کی ہلاکت کے
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کی تھی جس پر جہلم پولیس نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے۔ بھائی نے الزام لگایا کہ انہیں قتل کیا گیا ہے،مرکزی انجمن تاجران نے منگل کو شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے،تحریک انصاف کے رہنما اور سابق امیدوار حلقہ این اے 67 طاہر آصف چوہدری تحصیل پنڈدادنخان علاقہ جالب میں مسلسل چوری اور ڈاکو کی وارداتوں اور پولیس کی مجرموں کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے پر پنڈی سید پور میں وارداتوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس کی وجہ سے پولیس نے انہیں حراست میں لیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں