ضمانت مسترد، شہباز شریف کو لاہور ہائی کورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی)ضمانت مسترد، شہباز شریف کو لاہور ہائی کورٹ سے گرفتار کر لیا گیا، آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف عبوری درخواست ضمانت مسترد ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کرلیے گئے۔نیب اہلکاروں نے ضمانت منسوخ ہوجانے کے بعد شہبازشریف کو

احاطۂ عدالت سےحراست میں لے لیا۔اس موقع پر عدالت کے باہر موجود نون لیگ کے کارکنا ن مشتعل ہوگئے اور پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔مشتعل کارکنان نے نیب اور حکومت کے خلاف نعرےبازی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close