جنرل اسمبلی خطاب ، بھارتی میڈیا بھی عمران خان کا معترف ہو گیا وزیراعظم پاکستان کی تقریر پر کھل کر تعریف ، مودی کا خطاب مایوس کن قرار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی بھارتی میڈیا نے بھی تعریف کر دی اور کہا ہے کہ انہوں نے موقف بہت دانشمندانہ اور مدلل انداز میں پیش کیا ، بھارت میں اسلام فوبیا کی سرکاری سرپرستی ، گستاخانہ خاکون پر منطقی دلائل،

کرونا وبا سے نمٹنے اور معیشت کی بہتر ی ، متنازعہ شہریت قانون پر بہت سلجھی ہوئی گفتگو کی جبکہ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ بھر پور انداز میں لڑا اور بھارت کے غاصبانہ قبضے اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کو اجاگر کیا جبکہ کشمیر یوں کو حق خود ارادیت دینے کی بات کی ۔ انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مضبوط لہجے میں کہا ہے کہ بھارت واحد ملک ہے جہاں ریاستی سرپرستی میں اسلام فوبیا کو بڑھاوا دیا جارہا ہے اور یہ رویہ آر ایس ایس کے نظریات میں پیوست ہے ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ فرانسیسی میگزین کا گستاخانہ خاکے شائع کرنے کا مذموم اقدام نفرت اور تشدد کو ہوا دے گا اور ایسے اقدامات کو غیر قانونی قرار دینا چاہیے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خطاب مایوس کن اور حقائق کے منافی تھا ۔ انہوں نے عالمی برادری کی توجہ دنیا کے درپیش اہم امور پر نہیں کرائی ۔ مودی نے کشمیر ، فلسطین مشرق وسطی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے اہم ایشوز کا کوئی ذکر نہیں کیا ۔ منیر اکرم کا کہنا تھ اکہ جلدی ہی پاکستان کی سفارتی کوششوں سے نریندر مودی کو دنیا ہٹلر سے تشبیہ دے گی کیونکہ مودی کا ظاہر و باطن بڑا بھیانک ہے ۔ دنیا جلد ہی اسکا اصلی چہرہ دیکھ لے گی ۔
က

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں