ہر ہفتے ایک سیاسی لیڈر کو بے نقاب کروں گا ، وارننگ جاری مولانا فضل الرحمان سے متعلق شیخ رشید کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )ہر ہفتے ایک سیاسی لیڈر کو بے نقاب کروں گا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور بلاول نے بھی چیف آف آرمی اسٹاف سے تنہائی میں ملاقاتیں کیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان آرمی چیف سے تنہائی میں ملتےرہے ہیں، مولانا فضل الرحمان چیف آف

آرمی چیف سے ون ٹو ون ملاقاتیں کرچکے ہیں۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کیا پاک فوج کے سربراہ سے ملنا اعزاز کی بات نہیں ہے، میں ہر ہفتے ایک سیاسی لیڈر کو بے نقاب کروں گا اور اُس کے بارے میں سب کو بتاؤں گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے الزام عائد کیا کہ مولانافضل الرحمان ملک میں فرقہ ورانہ فسادات کرانا چاہتےہیں، اپوزیشن کا واحد ایجنڈا پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close