حکومت مخالف پی ڈی ایم کی پہلی ریلی کے پروگرام کا اعلان کر دیا گیا، تیاریاں شروع، کہاں سے کہاں تک احتجاج ہو گا؟

فیصل آباد(پی این آئی)حکومت مخالف پی ڈی ایم کی پہلی ریلی کے پروگرام کا اعلان کر دیا گیا، تیاریاں شروع، کہاں سے کہاں تک احتجاج ہو گا؟ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت پہلی حکومت مخالف سرگرمی کا اعلان ہوگیا۔ پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام کل فیصل آباد سے چینوٹ تک ریلی نکالی جائے گی۔پنجاب اسمبلی میں

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کے تحت جمعہ کو فیصل آباد میں بڑا جلوس ہوگا۔ جس میں پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ اور چوہدری منظور و دیگر شرکت کریں گے۔ریلی کا آغاز دو بجے ہوگا اور کمال پور انٹرچینج پر مرکزی قائدین کا استقبال کیا جائے گا۔سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے چنیوٹ کے عوام نے ہمیشہ جمہوری تحریکوں میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ ایم آر ڈی اور اے آر ڈی کی طرح پی ڈی ایم بھی چنیوٹ سے دمادم مست قلندر نعرہ لگائے گی۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کی قیادت میں آمروں کو بھگایا تھا۔ اب بلاول کی قیادت میں کٹھ پتلی کی دوڑیں لگوائیں گے۔اپوزیشن جماعتوں نے 20 ستمبر کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ موجودہ ’سلیکٹڈ حکومت‘ کا تختہ الٹنے کیلئے جمہوریت اور آئین پر یقین رکھنے والی جماعتوں پر مشتمل ایک وسیع تر جمہوری اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ تشکیل دے کر ملک گیر عوامی احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ اس دوران پاکستان کے تمام شہروں اور قصبوں میں احتجاجی جلسے کریں گے۔اپوزیشن کے ایکشن پلان کے مطابق وکلا، تاجر، کسان، مزدور، سول سوسائٹی، میڈیا اور عوام کو اس تحریک کی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا۔اکتوبر، نومبر 202 میں پہلے مرحلے میں ملک کے صوبائی دارالحکومتوں سمیت بڑے شہروں میں جلسے کیے جائیں گے۔دسمبر 2020 میں دوسرے مرحلے میں صوبائی دارالحکومتوں میں بڑی عوامی ریلیاں اور مظاہرے منعقد ہوں گے اور عوام کے ساتھ ملکر بھرپور ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔حکومت کی تبدیلی کے لیے متحدہ حزب اختلاف پارلیمان کے اندر اور باہر تمام جمہوری، سیاسی اور آئینی آپشنز استعمال کرے گی جن میں عدم اعتماد کی تحاریک اور مناسب وقت پر اسمبلیوں سے اجتماعی استفوں کا آپشن شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں