کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن کی بدانتظامی اور حکام کی عدم توجہ کے باعث سعودی عرب سے واپس آنے والے ہزاروں پاکستانیوں کی نوکریاں داؤ پر لگ گئیں۔ مہنگے ٹکٹ اور کورونا ٹیسٹ رپورٹ کے جھمیلوں نے تارکین وطن کو اپنے ہی ملک میں خوار کر دیا۔پی آئی اے کرایوں میں من مانے اضافے کے باوجود ٹکٹوں
کی عدم دستیابی تو دوسری جانب کورونا ٹیسٹ کی بروقت رپورٹ نہ ملنا الگ عذاب ہے۔ بروقت سعودی عرب نہ پہنچنے والے تارکین وطن کی نوکریاں دا ؤپر لگ گئیں۔ویزے کھلنے کے بعد 50 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب جانے کے خواہش مند ہیں جن میں سے 15 ہزار تارکین وطن کے اقامہ کی مدت 30 ستمبر کو ختم ہو جائے گی، بروقت سعودی عرب نہ پہچنے پر یہ تمام تارکین وطن ملازمتوں سے ہاتھ دھوبیٹھیں گے۔سعودی عرب جانے والوں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف ہے، تارکین وطن کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کے لئے کرایہ میں من مانا اضافہ کرتے ہوئے یک طرفہ ٹکٹ 84 ہزار کی بجائے 1 لاکھ 12 ہزار کردیا گیا۔ ٹکٹ حاصل کرنے والے افراد کو کورونا ٹیسٹ نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامناہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں