ن لیگی رہنمائوں کی آرمی چیف سے ملاقاتیں ، نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق مریم نواز نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

لاہور( پی این آئی) ن لیگ کی رہنما و نائب صدر مریم نوازنے نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلافات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایک تھے، ایک ہیں اورہمیشہ ایک رہیں گے انشاء اللہ ۔توڑنے کے خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ

جائیں گے، ایسے کئی آئے اورکئی گئے۔ ‎نواز شریف کی قوت مدافعت کمزور ہے اور ان کا علاج جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہنچ گئے ہیں ، اس موقعے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے کسی بھی نمائندے نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات نہیں کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اشتہاری کی درخواست پر منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا ۔ یہ سوال ہم نےپہلےنہیں اٹھایاجواٹھاناچاہیئےتھا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک کرونا وائرس ہے تب تک نواز شریف کی وطن واپسی ممکن نہیں کیونکہ نوازشریف کی صحت آپریشن کی متقاضی ہے، ان کی قوت مدافعت کمزور ہے ،ان کا بہترین علاج لندن میں جاری ہے ۔قبل ازیں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہنچ گئے۔ کارکنوں نے بارہ کہو میں لیگی رہنما کا استقبال کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کرینگے۔ عدالت میں سماعت سے قبل ہی کمرہ عدالت کھچا کچھ بھر گیا، لیگی رہنماؤں، کارکنوں اور وکلاء کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close