سانحہ بلدیہ فیکٹری عدالت نے 8 سال بعد تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا رئوف صدیقی بری ، کسے سزائے موت سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا8سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے رحمان بولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنا دی ، نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے ایم کیوایم رہنمارئوف صدیقی ،ادیب خانم،علی حسن قادری کو عدم شواہدپبری پر

بری کر دیا ہے ۔یاد ر ہے کہ 11 ستمبر 2012 کو کراچی کی بلدیہ فیکٹری کو کیمیکل ڈال کر آگ لگا دی گئی، جس میںا ڑھائی سو سے زائد مزدور زندہ جل گئے، 50 سے زائد افراد جھلسنے سے زخمی ہوئے تھے ۔کیس 8سال تک چلتا رہا ، کل 400گواہان کے بیان ریکارڈ کئے گئے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close