حکومت نے چھٹی سے آٹھویں کلاس تک سکولوں کو کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) این سی او سی نے کل بدھ سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کی اجازت دیدی۔ منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا جس میں اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے

معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود وزیر داخلہ اور معاون خصوصی صحت،صوبائی وزرائے تعلیم اور سیکرٹریز ایجوکیشن شریک ہوئے ،اجلاس میں مزید تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ۔پہلے مرحلے میں کورونا ایس او پیز پر پر عمل درآمد اور چیلنجز پر بات چیت کی گئی ،دوسرے مرحلے میں مڈل کلاس اور چھوٹے بچوں کے لیے خصوصی ایس او پیز پر غور کیا گیا ۔ حکام نے بتایاکہ اسلام آباد میں پہلے مرحلے میں کھولے گئے اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل جاری ہے، اسلام آباد میں دوسرے مرحلے کے تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے تیار ہیں۔ بعد ازاں این سی او سی نے بدھ سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھلونے کی اجازت دے دی،کل بدھ سے چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز کا آغاز ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close