ایک اور آئی جی کی چھٹی ہو گی؟ موٹر وے واقعہ میں ملوث عابد ابھی تک کیوں پکڑا نہیں گیا؟ وزیر اعلیٰ نے آئی جی سے جواب طلب کر لیا

لاہور(پی این آئی)ایک اور آئی جی کی چھٹی ہو گی؟ موٹر وے واقعہ میں ملوث عابد ابھی تک کیوں پکڑا نہیں گیا؟ وزیر اعلیٰ نے آئی جی سے جواب طلب کر لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے موٹروے زیادتی کیس کے ملزم کی ابھی تک گرفتاری نہ ہونے پر آئی پنجاب انعام غنی سے جواب طلب کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ

پنجاب سردار عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹروے کیس میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی اور مرکزی ملزم گرفتار کیوں نہیں ہوا؟دوسری جانب موٹروے زیادتی کیس کے ملزم عابد ملہی کے 13 رشتہ دار زیر حراست ہیں لیکن وہ ابھی تک قانون کی گرفت سے آزاد ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے پاس پینتیس ہزار روپے موجود ہیں۔ ملزم کی تلاش کیلئے پولیس تمام وسائل استعمال کر رہی ہے۔تفشیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شفقت کی بھی تاحال شناخت پریڈ نہیں ہو سکی ہے۔ گرفتار ملزم شفقت کو عدالت نے چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوایا ہے۔ متاثرہ خاتون نے پہلے 161 کا بیان ریکارڈ کرانا ہے اور پھر عدالت میں 164 کا بیان ریکارڈ ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close