اسلام آباد (پی این آئی)ملکی سیاست میں ہلچل، نواز شریف کے بعد آصف علی زرداری کا بھی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر آصف علی زرداری کی ویڈیو لنک کے ذریعے اے پی سی میں شمولیت کی
تصدیق کردی۔ دریں اثنا ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے دعوت قبول کر لی ، اے پی سی میں وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو کل چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ مصطفی نواز کھوکھر کےمطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے نواز شریف کی صحت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف میں فون پر سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ کیا ہوا تھا ۔علاوہ ازیں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ (ن)کے وفد میں دو نام اور شامل کر لئے گئے ، تیرہ رکنی وفد اے پی سی میں شامل ہوگا ۔ترجمان کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے وفد میں مزید 2 صوبائی صدور کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے مطابق سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ وفد میں شامل ہیں۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ ن کا 13 رکنی وفد شرکت کرے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کرنے والے پارٹی رہنماؤں کی فہرست جاری کردی،شہباز شریف کی قیادت میں گیارہ رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کریگا،شہباز شریف،شاہد خاقان عباسی خواجہ آصف احسن اقبال شریک ہوں گے ،مریم نواز بھی اے پی سی شرکت کریں گے ،سینیٹر پرویز رشید،ایاز صادق،سعد رفیق رانا ثناء اللہ بھی مسلم لیگ ن کی نمائندگی کریں گے،امیر مقام،اور مریم اورنگزیب اے پی سی میں شریک ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں